منگلا ہلمٹ فیڈر آئیسکو سے واپس،انتظام محکمہ برقیات آزادکشمیر نے سنبھال لیا

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آئیسکوکے زیر انتظام فیڈر منگلا ہلمٹ کاانتظام محکمہ برقیات آزادکشمیر نے سنبھال لیا،وزیر توانائی نے سب ڈویژن بھی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

منگلا ہملٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ منگلا ہملٹ کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ بھی سستی بجلی استعمال کریں، میں نے منگلا کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کا مسئلہ حل کروں گا اور آج میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگلا کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے ،آئیسکوکے زیر انتظام فیڈر کو محکمہ برقیات میرپورنے ٹیک آور کرتے ہوئے چیچیاں سب ڈویژن سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن لایا ہوں۔

آزاد کشمیر میں دو برقیات کے سب ڈویژن اور 16 نئے سب ڈویژن منظور کئے ہیں جس میں سب ڈویژن برقیات منگلا بھی شامل ہے، ہم بھڑکیں مارنے والے نہیں ہم عملی کام کرتے ہیں، عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف میں پچاس کلومیٹر سٹرکیں منظور ہوئیں جن کے ٹینڈر ہوچکے ہیں اور مزید 30 کلو میٹر سٹرکیں حلقہ کھڑی شریف کے لیے لا رہے ہیں۔ کھڑی شریف میں ہیلتھ کا تاریخی پیکج لایا جس میں چار بی ایچ یو اور 13 ایف اے پیز منظور ہو چکی ہیں اور تقریباً سو سے زائد آسامیوں تخلیق کیں، جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ چوہدری ارشد کی قیادت میں کھڑی شریف میں سٹرکوں کا جال بچھا رہے ہیں،حلقہ کھڑی شریف کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور، ایس ایچ اوکی ہراسگی کا شکارخاتون کے سنسنی خیز انکشافات، ملزم روپوش

Scroll to Top