برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بدستور مہنگے

آج27 فروری کو آزاد کشمیر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔برائیلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر اقسام کی مرغی اور انڈوں کے نرخ مستحکم رہے۔

تازہ نرخوں کے مطابق، زندہ برائیلر مرغی 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جو گزشتہ روز کے 460 روپے کے مقابلے میں 20 روپے مہنگی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب بریڈر مرغی 340 روپے فی کلواوراس کا گوشت 440 روپے فی کلو، دیسی خالص مرغی 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو کی قیمت پر برقرار ہیں۔

انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 265 روپے فی درجن جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 285 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top