پاکستان

پاکستان اور آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں نمایاں سطح برقرار ہیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نےآج جمعۃ المبارک 13 مارچ 2026 تک ملک بھر میں سونے کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمتیں نمایاں سطح برقرار ہیں اور مختلف شہروں میں تقریباً ایک جیسی قیمتیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 513,998 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 440,680 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 471,162 روپے ہے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 403,954 روپے میں دستیاب ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج،اضافہ ہوگا یا کمی؟ وزیر پیٹرولیم نے بتا دیا

دیگر اقسام کی بات کی جائے تو 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 453,687 روپے ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 388,972 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ اسی طرح 18 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 388,875 روپے اور فی 10 گرام قیمت 333,405 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فی گرام قیمت کے حساب سے دیکھا جائے تو 24 قیراط سونا 44,068 روپے فی گرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 40,395 روپے فی گرام ہے ۔ اسی طرح 21 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 38,897 روپے اور 18 قیراط سونا تقریباً 33,340 روپے فی گرام میں دستیاب ہے ۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں بھی سونے کی قیمتیں تقریباً یکساں ہیں ۔ ان شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 513,998 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 471,162 روپے برقرار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار تبدیل،نیا شیڈول جاری

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور مقامی طلب و رسد جیسے عوامل پاکستان میں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اسی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی اضافہ یا کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے ۔

Scroll to Top