افغانستان نے انگلینڈکو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل )چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔افغان ٹیم کے 326 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 310 پر ڈھیر ہوگئی ۔ 313 رنز پر انگلینڈ کی ٹیم کے 9 کھلاڑی پیولین لوٹ چکے تھے ۔ افغانستان نے اٹھ رنز سے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دیدی

ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔

تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، جوس بٹلر (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ۔
افغانستان پلیئنگ الیون:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی شامل ہیں

میرپور ہراسگی کیس، تحقیقات کیلئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

Scroll to Top