آزادکشمیر : بالائی علاقوں میں برفباری جاری، اہم شاہراہیں بند، بارش ،برفباری مزید تین دن کا امکان، محکمہ موسمیات

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل ) آزادکشمیر بھر میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری، برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔

وادی لیپہ میں دو روز سے بارش اور برف کا سلسلہ جاری جس کے باعث وادی کو مظفرآباد اور دیگر شہروں سے ملانے والی رابطہ شہرسڑکیں بند ہوگئیں۔

علاقے میں برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وادی لیپہ کے جانب سفر کرنے والوں کو لیپہ ریشیاں روڈ کی بحالی تک سفر سے روک دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برف کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کیل گریس اور اسکے مضافات میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

شاردا 4/5 انچ سرگن 12 انچ کیل میں 10انچ وادی گریس میں 12 انچ سے زیادہ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ مظفرآباد سے کیل تک روڈ ٹریفک بحال جبکہ کیل سے تاوبٹ تک روڈ گلیشیر کی وجہ سے بندہے ۔

Scroll to Top