چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا انتخاب

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے اس اہم میچ میں افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں وکٹ سست ہوجاتی ہے، جس کا فائدہ ان کی ٹیم کے اسپنرز کو ملے گا۔

دوسری جانب، انگلش کپتان جوز بٹلر نے وکٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top