کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے اہم رائے دیتے ہوئے نام تجویز کر دیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ کپتان سلمان علی آغا کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو شاداب خان ایک مناسب انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں ۔
ان کے مطابق موجودہ حالات میں ٹیم کے پاس قیادت کے لیے بہت زیادہ متبادل آپشنز دستیاب نہیں ہیں، اس لیے ایسے کھلاڑی کو آگے لانا ہوگا جو تجربہ بھی رکھتا ہو اور ٹیم کا مستقل حصہ بھی ہو ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہینوں کا سری لنکا کو ہرانے کے باوجود سیمی فائنل کا خواب پورا نہ ہوسکا
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کو کپتانی دینے پر غور کر سکتی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیادت سنبھالنے سے پہلے اور بعد میں شاداب خان کو اپنی کارکردگی میں تسلسل دکھانا ہوگا ۔
شاہدآفریدی کے مطابق ایک کامیاب کپتان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے مثال قائم کرے، کیونکہ اگر کپتان خود اچھی پرفارمنس نہ دے تو ٹیم پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قیادت پر سوالات اٹھنے لگتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاداب خان اپنی باؤلنگ میں ماضی جیسی مستقل مزاجی برقرار رکھتے تو ان کی کپتانی کا کیس اور بھی مضبوط ہو سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ونیزا ستار کی 27 فروری کو شادی کی افواہیں: ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف سپر ایٹ مرحلے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی ایونٹ میں پوزیشن کمزور ہو گئی ہے ۔ اسی تناظر میں ٹیم کی قیادت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بحث میں تیزی آ گئی ہے ۔




