کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ64 ہزار660 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2940 ڈالر فی اونس ہے۔