مظفرآباد(سید ہیصم حسین نقوی :کشمیر ڈیجیٹل )دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس تیز ترین دور میں داخل ہوچکا ہے ۔دنیا فائیو جی سے سکس جی کے دور میں داخل ہوچکی ہے مگر پاکستان وآزادکشمیر میں شہری انٹر نیٹ فور جی سروس کے نام پر تھری جی پر گزاراکررہے ہیں ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی پورے آزاد کشمیر بھر میں انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائلوں پر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے فور جی تو شو ہوتی ہے مگر تھری جی کا نیٹ ورک چل رہا ہوتا ہے ۔
بعض دفعہ تو کئی کئی گھنٹے اور پورا پورا دن سروس ہی نہیں ہوتی ، ایسی صورتحال کے پیش نظر آزادجموں وکشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس کیخلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اگر موبائل کمپنیاں اور سروس بہتر نہیں کرتیں تو پھر ریاست میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ تو دور کی بات کال کیلئے بھی نیٹ ورک میسر نہیں ہوتا ۔ کاروباری حضرات تو زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔
کسی کام کیلئے دوسروں سے رابطہ کرنا پڑ جائے تو کئی کئی گھنٹے کال لگنے کا انتظار کیا جاتا ہے جب کال لگتی ہے تو اس وقت تک اصل مقصد بھی ختم ہوچکا ہوتا ہے۔
برطانوی نژاد خاتون کو ہراساں کرنیوالا تھانیدار معطل،انکوائری شروع