راولپنڈی، مسلسل بارش : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا تھا جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج شام شیڈولڈ تھا۔
برطانوی نژاد خاتون کو ہراساں کرنیوالا تھانیدار معطل،انکوائری شروع

Scroll to Top