چیمپئنز ٹرافی، آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مدمقابل،فاتح ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائیگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اوربڑا مقابلہ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا میچ ہوگا جس کی فاتح ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔

اس سے پہلےدونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا اور جیت لیا، آسٹریلیا نے گروپ کی مضبوط ترین ٹیم انگلینڈ کو شکست دی جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی۔
دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے سخت ٹریننگ کی، جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا با ئوما نے کہا کہ آئی سی سی مقابلوں میں آسٹریلیا کا ریکارڈ بہترین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹاس جیت کر بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے لیکن امید ہے کہ فائنل میں کھیلنے کے ہمارے امکانات روشن ہوں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی بلے باز ایلکس کیری نے میچ سے قبل ہونے والی کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان  میں بڑا سکور ہر رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے میچ کے جیتنے والی ٹیم میں کسی تبدیلی کے حق میں نہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

Scroll to Top