مظفر آباد میں ٹریفک جام معمول بن گیا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد میں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ٹریفک پولیس کے اہلکارچالان کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف ہیں ۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں ٹریفک کا دبائو آئے دن بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے۔

حکومت کی طرف سے شہر میں تین بڑے پل بھی بنائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹریفک کنٹرول نہیں ہورہی اور دارالحکومت کے باسی اور یہاں پر آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ سکول کے اوقات میں اکثر ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے اس کی بڑی وجہ غلط پارکنگ ہے

ٹریفک پولیس کے اہلکار سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں چائے پینے چلے جاتے ہیں ٹریفک کنٹرول کرنے والا کوئی ہوتا نہیں جس کے باعث گاڑیاں پھنس جاتی ہیں ٹریفک جام کی دوسری وجہ شہریوں کی جانب سے یہ بتائی گئی ہے کہ سکول کے بچوں کو ان کے والدین بڑی بڑی گاڑیوں میں سکول چھوڑنے جاتے ہیں بڑی گاڑی میں صرف ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں۔مظفر آباد انتظامیہ جاگ گئی، بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں، رکشے ضبط کرنے کا فیصلہ

،شہریوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر سکول چھوڑنے جائیں بارش کے موسم میں گاڑی لائیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو،فٹ پاتھ پر بڑ ی بڑی گاڑیاں پارک کرکے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں جبکہ یہاں ٹریفک سگنل بھی نہیں ہیں ،ٹریفک اہلکاروں کا رحجان صرف چالان کرنے پر ہے شہریوں کی مشکلات کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط پارکنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹریفک مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

Scroll to Top