کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر سیکرٹری فوڈ سہیل اعظم اور ڈائریکٹر فوڈ اے ، جے،کے عبد الحمید کیانی کی خصوصی ہدایت پرآزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں غیر صحت بخش اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی ہدایت کیمطابق کسی بھی تعلیمی ادارے میں ریڈ لیبل اشیاء جیسے کاربونیٹڈ سوفٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، الٹرا پروسیسڈ جنک فوڈ، گٹکا، پان مسالہ، تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء اور تلے ہوئے کھانے فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس فیصلے کا اطلاق تمام اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، مدارس، ہاسٹلز اور دیگر تعلیمی اداروں میں قائم کیفے ٹیریاز پر ہوگا۔یہ اقدام طلبہ کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی کے لازمی اصول1. ریڈ لیبل اشیاء پر مکمل پابندی تمام تعلیمی اداروں میں مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت سختی سے ممنوع ہوگی۔ لائسنس کی پابندی، تمام فوڈ سروس فراہم کنندگان کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ فوڈ اتھارٹی سے باضابطہ لائسنس حاصل کریں۔ بغیر لائسنس کے کاروبارکرنا غیر قانونی ہوگا۔
صفائی اور صحت کے اصولوں کی پاسداری تمام تعلیمی اداروں میں فراہم کیے جانے والے کھانوں کی تیاری اور فروخت کے دوران صفائی اور حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
اگر کوئی ادارہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں درج ذیل سزائیں شامل ہوں گی:فوری جرمانے اور سزائیںفوڈ لائسنس کی معطلی یا منسوخی ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی مکمل بندش بھی ہوسکتی ہے۔
تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل کریں اور کیفے ٹیریاز میں موجود عملے کو بھی اس حوالے سے مکمل آگاہ کریں۔ مزید رہنمائی کے لیے متعلقہ ادارے فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ لائن نمبر 1280 یا 05826920380 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مظفرآباد،یونین کونسل لواسی،ہڑیالہ،راجپٹیاں ریالی کے چشمے مضر صحت قرار