سماہنی پریس کلب کا نیا آغاز:حلف برداری تقریب کا انعقاد

سماہنی میں کشمیر پریس کلب رجسٹرڈ کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاجس سے خطے میں صحافت کے ایک نئے دور کا آغاز ہواہے۔ حلف برداری کی تقریب میں مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ معروف خان نے صدر راجہ فیاض احمد، جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا گیا۔

تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق سمیت ضلع کونسل کے ممبران، یونین کونسلز کے چیئرمینز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میرپور ڈویژن کی صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

کرنل ریٹائرڈ معروف خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہےاور اس کا کردار صرف تنقید تک محدود نہیں ہے بلکہ صحافیوں کو تحریک آزادی کشمیر اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی اپنا فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم: طالبات کے لیے سفری سہولت کا شاندار اقدام، گرلز ڈگری کالج کیل کے لیے بس سروس شروع

مزید برآں کرنل(ر)معروف خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور رٹھوعہ ہریام پل کا دوبارہ آغاز ایک اہم کارنامہ ہے۔ تقریب میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے صحافی اور کالم نگار چوہدری مظہر حسین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Scroll to Top