چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس،پوائنٹس ٹیبل کیا کہتا ہے؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی مسلسل دو شکستوں نے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ تاہم کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور پاکستان کے پاس اب بھی ایک راستہ موجود ہے، یہ ہے تو انتہائی پیچیدہ لیکن کھیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ:

بھارت: 4 پوائنٹس (2 میچز، 2 جیت)
نیوزی لینڈ: 2 پوائنٹس (2 میچز، 1 جیت، 1 ہار)
بنگلہ دیش: 0 پوائنٹس (1 میچ، 1 ہار)
پاکستان: 0 پوائنٹس (2 میچز، 2 ہار)

اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان کس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنچ سکتا ہے؟

پاکستان کو اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی اورنیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بڑے مارجن سے شکست کھانا ہوگی ،ان دو شرائط کے پورا ہونے کے بعد ہی پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا۔

بہرحال پاکستان کے لیے یہ صورتحال انتہائی مشکل ہےلیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے تاہم پاکستانی ٹیم کو اب اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور قسمت پر بھی بھروسہ کرنا ہوگا۔

Scroll to Top