امریکا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2026 کے 26ویں میچ میں امریکا نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی ۔

چنئی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط مجموعہ ترتیب دیا ، جس کا دفاع کرتے ہوئے بولرز نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا ۔

میچ کا آغاز امریکا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے ہوا ۔ امریکی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 61رنز سے شکست دے دی

موناک پٹیل نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی ۔ سنجے کرشنامورتھی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 رنز جوڑے، جس سے اسکور تیزی سے آگے بڑھا ۔

دیگر کھلاڑیوں میں شایان جہانگیر نے 22، سائی تیجا موکالما نے 17 جبکہ میلیند کمار نے 28 رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔ شبھم رانجنے 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ نمیبیا کی جانب سے ویلم مائی برگ اور گیرہارڈ ایراسمس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ امریکی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر قابو میں نہ رکھ سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم نے محتاط آغاز کیا، لیکن مطلوبہ رفتار برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بنا سکی۔ نمیبیا کی جانب سے لورین اسٹینکمپ نمایاں رہے ، جنہوں نے 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، مگر انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ تعاون نہ مل سکا ۔

Scroll to Top