صارفین

سوزوکی ایکسچینج پروگرام ،صارفین پرانی گاڑی فروخت کریں ، نئی گھر لے جائیں

پاک سوزوکی نے صارفین کیلئے گاڑی اپ گریڈ کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے سوزوکی ایکسچینج پروگرام متعارف کر دیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی کے بدلے نئی یا سوزوکی سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑی حاصل کر سکتے ہیں ۔

صارفین اپنی موجودہ گاڑی کسی بھی مجاز سوزوکی ڈیلرشپ پر لے جا سکتے ہیں، جہاں اسے 130 نکاتی جامع معائنہ سے گزارا جاتا ہے ۔ معائنہ کے بعد صارف کو اس کی گاڑی کی بہترین ممکنہ قیمت کی پیشکش کی جاتی ہے ۔ اس کے بعد صارف صرف قیمت کے فرق کی ادائیگی کر کے نئی یا سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑی حاصل کر سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد قیمت میں فروخت

کمپنی کے حکام کے مطابق یہ پروگرام صارفین کو استعمال شدہ گاڑی فروخت کرنے کے روایتی جھنجھٹ سے نجات فراہم کرتا ہے۔ صارفین کو نئی سوزوکی گاڑی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی اور لین دین میں فوری ادائیگی اور مکمل شفافیت یقینی ہوگی ۔

مزیدکہنا ہے کہ اس پروگرام میں کوئی خفیہ چارجز، مڈل مین یا کمیشن شامل نہیں ہوگا ۔ تمام لین دین مجاز ڈیلرشپس کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ صارفین کیلئے شفاف اور منصفانہ ڈیل ممکن ہو ۔ مزید برآں، استعمال شدہ گاڑی کی فروخت صرف مکمل دستاویزات کی منتقلی کے بعد کی جائے گی، تاکہ صارفین کو مستقبل میں کسی قانونی یا ملکیتی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز

گاڑی اپ گریڈ کرنے کے خواہش مند افراد اپنے قریبی مجاز سوزوکی تھری ایس ڈیلرشپ سے رابطہ کر کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہاں کلک کریں : https://suzukipakistancustomer.com/exchanged_form

Scroll to Top