اظہر اقبال

افواجِ پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا : اوورسیز کمشنر اظہر اقبال بڑالوی

کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) اوورسیز کمشنر آزادکشمیر چوہدری اظہر اقبال بڑالوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جس جرات، حکمت عملی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست دی وہ قابلِ تحسین ہے۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتا ہو جنہوں نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا اور موجودہ قیادت ملک کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جاوید ایوب کی باغ آمد ، عوام کے مسائل سنے، حل کی یقین دہانی

انہوں نے ایکشن کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر مثبت اور آئینی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تاہم غیر آئینی مطالبات ، ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ اور پاکستان مخالف سوچ کسی صورت قابلِ قبول نہیں اختلاف رائے جمہوری حق ہے مگر اسے آئینی حدود کے اندر رہ کر استعمال کیا جانا چاہیے۔

اوورسیز کمشنر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مختصر مدت میں ریاستی امور کو استحکام کی طرف گامزن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار کا جو محدود وقت ملا ہے، اس میں بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور انشاءاللہ پارٹی سرخرو ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرے : سراج الحق

انہوں نے سابقہ دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کو آزاد کشمیر کی تاریخ کے انقلابی سال قرار دیا جا سکتا ہے ۔ اس عرصے میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی گئیں، تعلیمی پیکجز دیے گئے، مین شاہراہوں اور بازاروں کو کشادہ اور پختہ کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ۔

Scroll to Top