اسلام آباد

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ،خو ف وہراس

مظفر آباد،وادی لیپہ ، راولا کوٹ ( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں مظفر آباد، وادی لیپہ ، راولا کوٹ،جہلم ویلی ہٹیاں بالا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف  پھیل گیا،لوگ گھبرا کر ایک دوسرے کو فون کرکے خیریت دریافت کرتے رہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد ، راولا کوٹ ، وادی لیپہ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور  زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

زلزلے کیوں آتے ہیں؟؟

ماہرین کہتے ہیں کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی پلیٹ کو یوریشین، دوسری کو انڈین اور تیسری کو اربئین کہا جاتا ہے۔
جب گرمی زیر زمین جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں زمین ہلتی ہے اور اس عمل کو زلزلہ کہتے ہیں۔
زلزلے کی لہریں تمام سمتوں میں سرکلر پیٹرن میں سفر کرتی ہیں۔ زلزلے یا آتش فشاں پھٹنا ان علاقوں میں زیادہ عام ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔خیبر پختونخوا، سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک بار بڑا زلزلہ آیا ہے وہاں ایک اور بڑا زلزلہ آنے کا امکان موجود رہتا ہے ۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں  آٹھ اکتوبر 2005 کو شدید زلزلہ آیا تھا جس میں بہت ساری جانیں چلی گئیں تھیں ۔

 

Scroll to Top