راولا کوٹ،لاکھوں مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں،موٹر سائیکل بر آمد،10ملزمان گرفتار

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال کی ہدایت پر راولاکوٹ پولیس اور انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں ،ایک سیلون ،تین مہران ,دس موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔
دس  مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور انتظامیہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ایس ایس پی پونچھ نے مین شاہراہوں پر قائم پولیس چوکیوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات دی ہوئی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ،ہٹیاں بالا میں پولیس کی کامیاب کارروائی: قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

Scroll to Top