چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئےجہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان آج کے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ رضوان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل بنایا جائے تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔