مظفرآباد میں ٹریفک بحالی کیلئے بڑا اقدام، ریڑھی بانوں اور تھڑے والوں کیلئے مخصوص جگہ مختص

مظفرآباد :شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ریڑھی بانوں اور تھڑے والوں کیلئے الگ جگہ مختص کر دی ہے،اس فیصلے سے تجاوزات کا خاتمہ ہوگا اور محنت کشوں کو باقاعدہ کاروباری جگہ دستیاب ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ مدثر فاروق اور میئر میونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی کی مشترکہ کاوشوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ریڑھی اور تھڑے مخصوص جگہ پر منتقل کیے جائیں گے۔ میئر کی جانب سے فراہم کردہ اراضی کو ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ہموار کروایا اور اسے ریڑھی بانوں کے لیے مختص کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کرکٹ مقابلہ: قومی ٹیم کی جیت پر گورنر سندھ کا ایک کروڑ روپے انعام دینےکا اعلان

انتظامیہ کے مطابق نیلم پل، حیدری بازار اور ٹاہلی منڈی میں موجود ریڑھی اور تھڑے بہت جلد اس نئی جگہ پر منتقل کر دیے جائیں گےجس سے نہ صرف شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ عام شہریوں کو سہولت بھی ملے گی۔ اس اقدام سے تجاوزات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ محنت کش طبقے کے روزگار کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Scroll to Top