نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اُمیدوار اور ممبر ضلع کونسل سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ نے ضلع نیلم کی سیاست میں زبردست انٹری دیتے ہوئے ایک بڑا سیاسی وار کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے وابستہ درجنوں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنی دیرینہ وابستگیاں ختم کرتے ہوئے سید ثقلین فدا کاظمی کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کر دیا۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں شیخ عبدالقیوم بمعہ برادری، سابق پیپلز پارٹی کارکن شیخ عبدالقدیر عثمانی، سابق PTI ٹکٹ ہولڈر خواجہ اشرف، سابق ن لیگی رہنما خواجہ اسد، خواجہ سرفراز، خواجہ فرحان، خواجہ عاطف، محبوب خواجہ، خواجہ ساجد، خواجہ شمس الزمان، خواجہ منظور، خواجہ شمس الدین، خواجہ فضل الرحمان، خواجہ عبدالحمید، خواجہ غلام حسن، خواجہ ریاست، خواجہ راشد، خواجہ توحید، خواجہ عادل، خواجہ ریاض، خواجہ شاہد سمیت متعدد معزز خاندان شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ثقلین فدا کاظمی کی شاندار انٹری، نذیر حسین شاہ فیملی کا بھرپور حمایت کا اعلان
اسی طرح شیخ خورشید، شیخ نزیر، شیخ فرید، شیخ محمد، شیخ احمد، شیخ فرقان، شیخ صغیر، شیخ تصور، شیخ توصیب، شیخ توفیق، شیخ اقرار، شیخ اکرام، رانا سیاب، رانا شرافت، رانا عبدالحمید، رانا ادریس، رانا نصیب، رانا نوید، رانا یوسف، غفور بھٹی، عارف بھٹی، نصیر بھٹی، شکور بھٹی، مشکور بھٹی، ریاست بھٹی، لیاقت بھٹی، شاید بٹ، قیوم اعوان اور دیگر معززین نے بھی سید ثقلین کاظمی کے سیاسی قافلے میں شمولیت اختیار کی۔
نوجوان اُمیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 26 نیلم ٹو(لوئر نیلم ویلی) کے لیے یہ شمولیت محض آغاز قرار دی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسی وارڈ میں آئندہ دنوں میں مزید بڑے شمولیتی پروگرام منعقد ہوں گے، جس سے انتخابی میدان مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سول و ملٹری قیادت مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر ہے : چیئرمین قومی کشمیر کمیٹی
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شمولیت سید ثقلین فدا کاظمی کی آمدہ الیکشن میں انتخابی پوزیشن کو واضح برتری کی طرف لے جا رہی ہے ۔




