فیصلہ

ڈپٹی میئر باغ افراز گردیزی کا آج ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

باغ (کشمیر ڈیجیٹل ) ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی نے بڑاسیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سردار میر اکبر کو باغ سٹی سے بڑا جھٹکا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سید افراز گردیزی نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر دیا ۔ انہوں نے اپنے خیر خواہوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرا مختصر سا سیاسی کیئریئر ہے، میں نے بطور کونسلر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور اُس کے بعد کارپوریشن باغ میں بحثیت ڈپٹی میئر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اس وقت تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اس وجہ سے میں نے اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاسی طور پر کسی مستقل سیاسی پلیٹ فارم کا انتخاب کروں اور وہاں سے ہو کے نہ صرف اپنے وارڈ بلکہ اپنے باغ شہر کیلئے کوئی کردار ادا کر سکوں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : ہورنہ میرہ کے نوجوان حمزہ ممتاز کی پولینڈ کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مکمل

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے خلاف جو عدم اعتماد ایکٹویٹی تھی اس میں انہوں نے میری غیر مشروط حمایت کی تھی ، اُس کے خلاف انہوں نے ووٹ ڈالا تھا ، اُس کے بعد اُن سے گفت و شنید کے بعداپنے جو خیر خواہ اوراحباب تھے اُن سے بات چیت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے ۔

باقاعدہ پیپلز پارٹی کو جوائن کر کے باغ شہر کیلئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے انشاءاللہ آج 8فروری بروز اتوار 2026دن دس بجے بوائز کالج کے چوک سے میں اپنے دوست اور احباب کے ساتھ اور میرے جو دیگر کونسلرز بھائی جو اس میں شامل ہو رہے ہیں ۔

اُن کے ساتھ ایک ریلی کی شکل میں ہم باغ سٹی اور وہاں سے ہم امامیہ کالونی میں جوسیکرٹریٹ ہے وہاں جائیں گے اور پی پی پی کی قیادت ہے کی موجودگی بڑے قافلے کے ہمراہ باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ  بنوں گا ، انہوں نے سب لوگوں سے اپیل کی کہ آپ آج بوائز کالج چوک میں تشریف لائیں اور ہمارے ساتھ چل کر باغ شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے ایک نئے سنگ بنیاد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کا ریاض گجر کو ہٹا کر تقدیس گیلانی کو ڈپٹی سپیکر لانے کا فیصلہ

ہماری کوشش ہو گی کہ باغ کارپوریشن کو ایک متحرک ادارہ بنانے کیلئے نا صدر اپنا کردار ادا کریں بلکہ جو چیزیں آج تک شہر کے مفادات کے خلاف تھیں اُن کے سدباب کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

Scroll to Top