اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں Honda CB125F 2026 ماڈل لانچ کر دیا ہے مگر روایت برقرار رہی: اس بار بھی اپ ڈیٹ صرف نئے اسٹیکرز اور باڈی گرافکس تک محدود ہے ۔ بہت سے بائیک سوار اس خبر سے مایوس ہو سکتے ہیں کیونکہ انجن، فریم یا دیگر فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
یہ بائیک اگرچہ 2026 ماڈل کہلائی جا رہی ہے، لیکن اصل میں پرانا ڈیزائن برقرار ہے ۔ پرانا اینالاگ اسپیڈومیٹر، ہیلو جن لائٹس، اور سادہ ڈیجیٹل فیول گیج اب بھی موجود ہیں ۔ جو صارفین جدید ٹیکنالوجی جیسے ایل ای ڈی لائٹس، TFT ڈسپلے یا بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کے منتظر تھے، انہیں ایک بار پھر پرانے ڈیزائن پر ہی اکتفا کرنا ہوگا ۔ صرف نئے اسٹیکرز ان کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر ہونڈیاسMM-70cc موٹر سائیکل حاصل کرنے کا سنہری موقع
CB125F کی خصوصیات اب بھی وہی مضبوط پہلو رکھتی ہیں جو اسے مقبول بناتے ہیں ، بہترین بلڈ کوالٹی، پائیداری، شہر میں آرام دہ سواری ، قابلِ بھروسہ انجن کارکردگی اور اعلی ری سیل ویلیو۔ یہ خصوصیات اب بھی اسے ایک محفوظ اور قابل اعتماد انتخاب بناتی ہیں ، خاص طور پر ان صارفین کیلئے جو مضبوط اور لمبے عرصے تک چلنے والی بائیک چاہتے ہیں ۔
تاہم ، تقریباً 4 لاکھ روپے کی قیمت میں موجودہ ماڈل میں جدید ٹیکنالوجی کی کمی اسے مارکیٹ میں دیگر جدید 125cc بائیکس کے مقابلے میں پیچھے چھوڑ رہی ہے۔ عالمی سطح پر زیادہ تر 125 سی سی بائیکس فیول انجکشن اور جدید ڈیش بورڈز کے ساتھ آ رہی ہیں، لیکن CB125F اب بھی پرانے ڈیزائن پر قائم ہے ۔ مقابلے میں Yamaha YBR125 کا ڈیزائن اور انسٹرومنٹ کلسٹر زیادہ جدید اور اپ ٹو ڈیٹ محسوس ہوتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا موٹر سائیکلیں سود سے پاک اقساط پر دستیاب
اگر آپ چاہتے ہیں ایک بھروسہ مند ، مضبوط اور ری سیل ویلیو والی بائیک، تو CB125F محفوظ انتخاب ہے لیکن اگر آپ جدید ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز کے شوقین ہیں تو صرف نئے اسٹیکرز آپ کو متاثر نہیں کریں گے۔




