سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 7 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 22 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہےجبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 63 ہزار 630 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز (21 فروری 2025) کے نرخوں کا جائزہ لیا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے تھی۔ اس طرح آج فی تولہ سونا 500 روپے اور 10 گرام سونا 1,285 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی، اور آج بھی فی تولہ چاندی 3,200 روپے پر برقرار ہے۔

اگر پاکستان کے دیگر شہروں کی بات کی جائے تو کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اور راولپنڈی سمیت دیگر بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 3 لاکھ 7 ہزار روپے رہی جو کہ مظفرآباد کی قیمت سے زیادہ مختلف نہیں۔

Scroll to Top