چیمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقہ کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری،پہلی وکٹ کر گئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تاہم جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گر گئی ۔

اس سے پہلے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی ہمارے پاس بہترین اسپنرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ابتدائی وکٹیں لے کر اچھی شروعات کریں گے اور جنوبی افریقہ کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا با ئوما نے کہا کہ وکٹ اس سے مختلف نظر آتی ہے جو عام طور پر پاکستان میں ہوتی ہے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وکٹ کیسا سلوک کرے گی ہمیں وکٹ کا اندازہ لگانا ہو گا، امید ہے کہ ہم اچھا ٹوٹل سکور بورڈ پر بنا نے میں کامیا ب ہوجائینگے
جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی باؤلنگ پر مکمل اعتماد ہے، ہماری مستقل مزاجی ہماری طاقت رہی ہے، ہم صرف ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی شامل ہیںجنوبی افریقن اسکواڈ میں ریان رکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، ٹمبا با ئوما (کپتان)، راس وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، وین مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لنگی اینگیڈی شامل ہیں ۔

Scroll to Top