آزاد کشمیر میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے ؟

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں آج سونے کے نرخ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ایک تولہ کی قیمت 308,800 روپے ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 264,830 روپے ہے

پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہو  ا جس کے باعث آزاد کشمیر میں بھی سونے کے قیمت بڑھی ۔
آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 309,000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 264,917 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 786 روپے اضافے سے 242,849 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 28 روپے اضافے سے 3 ہزار 468 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 24 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 973 روپے میں فروخت ہوئی۔
واضح رہے کہ دو دن قبل پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے اضافے سے 308000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3,258 روپے اضافے سے 264,060 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2,986 روپے اضافے کے بعد 242,063 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان و آزاد کشمیر میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

Scroll to Top