چیمپئنز ٹرافی کا تیسرامیچ آج افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے کھیلا جائے گا، کراچی کی وکٹ بلے بازوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

بنگلہ دیش کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ وہ پوری طرح تیار ہیں،پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات ہمارے لیے مثالی ہیں ہم پوری طرح تیار ہیں ، پاکستان میں افغانستان کی ٹیم کے بہت مداح ہیں، جب تماشائی سپورٹ کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ہم دو سال سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹائٹل نہیں جیت سکے۔
انہوں نے افغانستان میں کرکٹ کی سہولیات کے فقدان کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کرکٹرز کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔
افریقہ کے کپتان ٹیمبا بائومانے کہا کہ افغان اسپنرز ہمارے لئےمسائل پیدا کر سکتے ہیں، ہر میچ ہمارے لیے ناک آؤٹ کی طرح ہے۔ ہم تین نہیں پانچ میچ کھیلنے کی نیت سے آئے ہیں،کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ جیتیں ۔

Scroll to Top