کراچی(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پیٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دیدیا
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خودکرے گا۔ سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے۔ اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔
حویلی، بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، مختلف شاہراہیں بحال




