تعزیتی ریفرنس

مظفرآباد،سردار زمان گجر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، خدمات کو خراجِ عقیدت پیش

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما سردار زمان گجر کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ریاستی دارالحکومت میں کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے اہم رہنما ؤں، سابق وزرا ءاور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

ریفرنس ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مظفرآباد راجہ فراز عارف اور حلقہ کوٹلہ کے کارکنان کی جانب سے منظم کیا گیا ۔

اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر و اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سابق وزیر محترمہ نورین عارف، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، مرتضیٰ گیلانی، چوہدری نعیم ایڈووکیٹ، چوہدری یوسف، چوہدری شفقت، سابق ضلعی صدر ڈاکٹر راجہ عارف عباس پوڑ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) راجہ فراز عارف اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راجاثاقب مجید ، بریگیڈیئر(ر) محمد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

مقررین نے مرحوم سردار زمان گجر کی سیاسی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک مخلص، اصول پسند اور عوام دوست رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار زمان گجر نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھا اور اپنی پارٹی کیلئے وفاداری اور اصول پسندی کی بہترین مثال قائم کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی شخصیت نوجوان رہنما ؤں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ تقریب میں شریک شخصیات نے مرحوم کی یاد میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات

ریفرنس کے دوران مختلف مقررین نے سردار زمان گجر کی زندگی کے سیاسی اور سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی رہنمائی اور مشورے ہمیشہ پارٹی اور عوام کیلئے قیمتی رہیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔

Scroll to Top