دکان سیل

مظفرآباد ، اے سی کی کارروائی، گیس مافیا گرفتار ، گیس سلنڈر کی دکان سیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر رورل نے کارروائی کرتے ہوئے زائد نرخوں پر گیس سلنڈرز فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا ۔

کارروائی کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایک دکاندار کو گرفتارکر کے کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ زائد نرخوں پر گیس کی فروخت کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: اڑنگ کیل میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا زائد نرخوں پر فروخت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے اس کارروائی کو ایک مثال قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلی ہٹیاں بالا:سلنڈر پھٹنے سے خاتون زخمی، گھر کا بڑا حصہ جل کر خاکستر

اس سے قبل بھی مظفرآباد میں مختلف اشیائے ضروریہ اور عوامی سہولیات کی قیمتوں پر نگرانی جاری ہے اور حکام نے عوام کو یقین دلایا ہےکہ غیر قانونی یا منافع خور وں کو نہیں بخشیں گے ۔

یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ مظفرآباد کی انتظامیہ عوامی شکایات کو نظر انداز نہیں کرتی اور شہریوں کے مفاد میں فوری اقدامات اٹھاتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں عوام کو سہولیات بروقت اور مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے لیے جاری رہیں گی ۔

Scroll to Top