پاکستان یٰسین ملک کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے ، مشعال حسین ملک

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان بھارتی جیل میں قید کشمیر حریت رہنما یٰسین ملک کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے ۔ بہ بات  کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ 

مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کیلئے سفارتی کوششیں ناکافی ہیں۔ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالتوں میں لے جانا چاہیے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہیں مانتی کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ اگر بھارت دہشتگرد کلبھوشن جادھو کا کیس وہاں لے جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت انصاف میں کیوں نہیں لے جا سکتا۔

مشعال ملک نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کشمیر کیلئے دس جنگیں لڑنے کے بیان کو سرہاتے ہوئےزور دیا کہا کہ یہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی رہنماؤں کے سامنے موثر انداز میں پیش کریں۔

صرف تقریریں کرنے کے بجائے مناسب پیروی کی کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی عدلیہ سے کبھی انصاف نہیں ملا۔

دنیا بھر میں سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں لیکن کہیں بھی یک طرفہ فیصلے نظر نہیں آتے۔ تحریک آزادی کشمیر کو قیادت سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور پوری حریت قیادت کو قید کر دیا گیا ہے۔
پبلک سیکٹر ایمپلائز فائونڈیشن پونچھ کا 20 جنوری سے مکمل تالہ بند ہڑتال کا اعلان

Scroll to Top