مرغی عام آدمی کی پہنچ سے دور، انڈے بھی مزید مہنگے

مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، تازہ ترین نرخوں کے مطابق برائیلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ بدلتی قیمتوں کی وجہ سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

برائیلر مرغی زندہ کی قیمت آج 19 فروری 2025 کو450 روپے فی کلو ہو گئی ہے تاہم برائیلر مرغی کا گوشت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے کیونکہ حکام نے اس کی فروخت پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے جبکہ بریڈر مرغی کے نرخ مستحکم رہے ہیں جس کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 370 روپے فی کلو جبکہ گوشت 470 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ دیسی خالص مرغی 1050 روپے اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیپہ وادی کا واحد یوٹیلیٹی اسٹور بندش سے بچ گیا، پاک فوج کی بروقت مداخلت سے فیصلہ معطل

انڈوں کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 255 روپے فی درجن جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 275 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ بازار میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے کی اطلاعات تھیں۔

Scroll to Top