ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ریشیاں بازار میں پولیس اورآئی بی ٹیم نے حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی ٹیم نے رینجر پولیس گاڑی نمبر 675 کے ہمراہ طارق کوچ پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران سوار سید منور شاہ ولد علی محمد شاہ ، سکنہ کھڑانجڑاں ، تحصیل لیپہ، ضلع جہلم ویلی کے قبضے سے چار عدد 30 بور پستول اور سات عدد میگزین برآمد ہوئے ۔ اسلحہ پیلے رنگ کے بیگ میں ڈال کرسبزیوں، آلو اور مٹر کے درمیان چھپا کر لایا جا رہا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر پولیس کی بڑی کارروائی ، آزادپتن سے دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
بعد ازاں گرفتار ملزم کو تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس اور آئی بی ٹیم نے اس کارروائی کو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف غیر قانونی اسلحے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی ایک واضح پیغام دیتی ہیں ۔ یہ واقعہ ہٹیاں بالا اور قریبی علاقوں میں عوام میں تشویش اور خبردار رہنے کے جذبے کو بھی بڑھا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہو ررہا ہے ِ:ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ اداروں کو دیں تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات کو بروقت روکا جا سکے ۔




