آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے آج 26 دسمبر 2025 کے لیے سونے کے تازہ نرخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات آزاد کشمیر کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں ۔

گولڈ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج آزاد جموں و کشمیر میں 24 قیراط سونے کی قیمت 470,600 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 403,470 روپے رہی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین اب 100 سے زائد کرنسیوں میں ترسیلاتِ زر وصول کر سکیں گے

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 431,380 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 401,625 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے ۔

مظفرآباد میں سونے کے نرخ:
دارالحکومت مظفرآباد میں بھی سونے کی قیمتیں آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کے برابر ہیں۔ مظفرآباد میں آج 24 قیراط سونا 470,600 روپے فی تولہ اور 403,470 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں سونے کی قیمت:
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں بھی آج سونے کی قیمتیں یکساں رہیں ۔ ان شہروں میں:
24 قیراط سونا 470,600 روپے فی تولہ
22 قیراط سونا 431,380 روپے فی تولہ

مارکیٹ ذرائع کا مؤقف:
تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور معاشی صورتحال سونے کے نرخوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے ۔

شہریوں اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سونا خریدنے یا فروخت کرنے سے قبل تازہ نرخوں اور مارکیٹ رجحانات پر کڑی نظر رکھیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی دوسرے شخص کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال خلاف قانون،کارروائی ہوگی،پی ٹی اے

Scroll to Top