لیپہ روڈ

ریشیاں لیپہ روڈ پر سائیڈ سیفٹی کا فقدان، عوام کا سخت ردعمل سامنے آگیا

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل نیوز )وادی لیپہ، ریشیاں لیپہ روڈ کی سا ئیڈ سیفٹی کے حوالے سے کئی مرتبہ متعلقہ محکمے اور ارباب اختیار کو بتایا جا چکا ہے لیکن بد قسمتی سے محکمہ شاہرات اور ارباب اختیار کو خیال اس وقت آتا ہے جب کو ئی نقصان ہو چکا ہوتا ہے ۔

ریشیاں سے لیپہ رابطہ سڑک پر خراب موسم خصوصاً سردیوں میں شدید خطرناک صورت حال ہے جس پر حادثات کو کم کرنے کے لیے سا ئیڈ پروٹیکشن کی اشد ضرورت ہوتی ہے جس سے اگر گاڑی کہیں پھسلن کا شکار ہو تو اسے کافی سہارا مل جاتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کواب مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں پڑیگی، فیصل راٹھور

مذکورہ سڑک پر یہ گارڈ ریل کسی جگہ بنے بھی ہیں تو صرف علامتی طور پر بنائے گئے ہیں جن سے گاڑی تو دور کی بات موٹر سا ئیکل کو بھی سہارا نہیں مل سکتا کیونکہ کنکریٹ اور سریے کے بجائے بنانے والے ٹھیکیداروں نے پیسے بچانے کے لیے پتھروں کے چورے بنا کر اُوپر معمولی سیمنٹ لگائی ہوتی ہے جب کہ اکثر جگہ پر جہاں ان کی اشد ضرورت ہے وہاں بالکل کوئی حفاظتی رکاوٹ موجود نہیں ۔

محکمہ شاہرات جہلم ویلی اور حکومت آزاد جموں و کشمیر روڈ کی نوعیت اور موسمی سختیوں کو مد نظر رکھتے ہوے اس طرف توجہ دیں اور ریشیاں سے لیپہ تک ریٹیننگ وال کو سریہ اور کنکریٹ کے ساتھ از سر نو تعمیر کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو کسی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ اور حکومت پرعائد ہو گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:2025 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی قومی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا

Scroll to Top