نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کاحقیقی ترجمان ہے، پاکستان مسلم دنیاکے اہم مسائل کے حل کیلئے سفارتی محاذ پرسرگرم ہے۔
نیویارک میں اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اوراوآئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن،سلامتی اورترقی ہے، فلسطین ، کشمیرکے عوام کوان کاحق ملنے تک پاکستان آوازبلندکرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیاکے مسائل کے منصفانہ حل کے بغیرعالمی استحکام ممکن نہیں، 2ریاستی حل کے بغیرمشرق وسطیٰ میں پائیدارامن ممکن نہیں،بھارت اوراسرائیل جارحیت سے بازرہیں،عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق عالمی امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،عالمی برادری تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے عملی کرداراداکرے،اوآئی سی رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون،ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کادفاع پوری مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کیلئے بھرپورسفارتی کوششیں کریگا، اسرائیل کوجنگ بندی کاپابند کرنا ہوگا،عالمی برادری کرداراداکرے۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیزکشمیری متحد ہوکر مسئلہ کشمیر کیلئے آوازبلند کریں،صدر آزاد کشمیر