کرکٹ

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی 250 سالہ تاریخ پلٹ دی

ماؤنٹ مونگانوئی :نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا اور یادگار باب رقم ہو گیا ۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے کالی آندھی کے خلاف ایسی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جو اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 250 سالہ تاریخ میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔

میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بولنگ اٹیک کو مکمل طور پر بے بس کر دیا ۔ ڈیون کانوے نے صبر، تکنیک اور جارحانہ اسٹروکس کا حسین امتزاج پیش کرتے ہوئے 227 رنز کی شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ۔

کپتان ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے ۔ دونوں کے درمیان بڑی شراکت داری نے نیوزی لینڈ کو میچ پر مضبوط گرفت دلائی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ، بھارت کو شکست دیکر پاکستان چیمپئن بن گیا

تاہم اصل تاریخ ساز لمحہ اس وقت آیا جب دونوں بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بھی اپنی کلاس ثابت کی ۔ ویسٹ انڈیز کے بولرز کی تمام کوششوں کے باوجود ٹام لیتھم نے ایک بار پھر سنچری مکمل کرتے ہوئے 101 رنز بنائے، جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز اسکور کر کے اپنی مسلسل شاندار فارم کا ثبوت دیا ۔

یوں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے دونوں اوپنرز نے ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس تاریخی کارنامے نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ عالمی کرکٹ حلقوں میں بھی تہلکہ مچا دیا ۔

اس کے ساتھ ہی ڈیون کانوے نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور ایک ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے ۔ یہ کارکردگی نہ صرف انفرادی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں بڑھتی ہوئی مضبوطی کی بھی عکاس ہے ۔

Scroll to Top