مرغی

مرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا ؟ صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی : شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

موجودہ صورت حال کے مطابق سٹی میں برائلر گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

اس کے برعکس سرکاری طور پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 416 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اور برائلر گوشت کی سرکاری فی کلو قیمت 630 روپے رکھی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں موجودہ قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں ۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما ملک ظریف کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد کے توازن کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب مارکیٹ میں طلب زیادہ اور رسد محدود ہو تو قیمتیں بڑھنا لازمی  ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین کیلئے سرحدپار ادائیگیوں کی وصولی آسان

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ  ملک کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کے نرخ مختلف ہیں ، جو کہ مقامی رسد ، مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے بدلتے رہتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق موجودہ  اضافہ صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے کیوں کہ عام آدمی کی روزمرہ کی ضروریات میں مرغی گوشت ایک اہم جزو ہے ۔

خاص طور پر چھوٹے کاروباری حضرات اور متوسط طبقے کے افراد اب گوشت خریدنے میں مالی دباؤ محسوس کر رہے ہیں ۔

مارکیٹ ریٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق عوام اور حکومتی اداروں کے لیے ایک تشویش ناک مسئلہ بن چکا ہے ۔

صارفین کی شکایات بڑھ رہی ہیں کہ گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ اس سے کافی کم ہیں ۔

Scroll to Top