عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر سامنے آ گئے ہیں ، جہاں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے دئیے جانے والے قرضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ کم ہو کر 4 ہزار 325 روپے فی اونس پر آ گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی سے متعلق آئندہ پانچ سال کا منصوبہ سامنے آ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا تھا ۔
تاہم آج بروز جمعۃ المبارک 19دسمبر 2025 کو بین الاقوامی منڈی میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پہلگام واقعہ میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، جواب دے ،اقوام متحدہ




