میرپور : چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اسلامی نظریاتی کونسل کا 108واں باقاعدہ اجلاس 18 فروری 2025ء بروز منگل صبح 11 بجے سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں معزز اراکین کے علاوہ متعلقہ سرکاری سیکرٹریز اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران 21 جنوری 2025ء کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی پالیسی 2023-2040 کے اہم نکات اور مفاہمتی یادداشت پر بریفنگ مکمل کی جائے گی۔
کونسل اس حوالے سے اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی جبکہ اجلاس کے آخر میں کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کردہ قراردادوں پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کریں گے۔