چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں اسپنرز کی بھرمار، روی چندرن ایشون نے سلیکشن کمیٹی پرسوال اٹھا دیا

ممبئی : بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ میں پانچ اسپنرز کی شمولیت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسپنرز کی زیادہ تعداد کی وجہ سے اہم بیٹر یشسوی جیسوال کی ٹیم میں جگہ نہ بن سکی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر شیکھر دھون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں اپنے میچز کھیلے گی جہاں اسپنرز کی اتنی بڑی تعداد منتخب کرنا سمجھ سے باہر ہے، اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے لیکن سوال یہ  پیدا ہوتا ہے کہ یہ حکمت عملی کامیاب ہوگی یا ٹیم کو بیٹنگ پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا؟

ایشون نے مزید کہا کہ اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا بطور آل راؤنڈر کھیلیں گےجبکہ پیس اٹیک میں ہاردک پانڈیا کی شمولیت بھی یقینی ہے۔ اس صورتحال میں اگر ورون چکرورتی کو موقع دیا جاتا ہے تو پھر کسی فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنا پڑے گا، ایسے میں متبادل حکمت عملی کیا ہوگی؟

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے شروع ہو رہے ہیں جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت 20 فروری کو دبئی میں اپنا پہلا مقابلہ بنگلادیش کے خلاف کرے گا۔ شائقین کو سب سے زیادہ انتظار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کا ہےجو ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

Scroll to Top