پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کی لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو ظاہر کیا۔ اس دوران انتہائی تیزی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کا منہ بولتا ثبوت فراہم کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر سے فضا تک، پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی مہارت، عزم اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی: فیلڈ مارشل

Scroll to Top