فیصل ممتاز

مظفرآباد، چنار ہاؤس میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پُرتپاک استقبال کیلئےتیاریاں ، سڑکیں سج گئیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں کل چنار ہاؤس کی طرف سے ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا ۔

 تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنان اور مظفرآباد کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی ۔

استقبالیہ کے دوران چنار ہاؤس کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے اور وہاں کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں کا استعمال کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 26 مارچ 2026 سےشروع ہوگی، چیئرمین محسن نقوی کا اعلان

کل وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور مظفرآباد کے شہریوں سے اہم خطاب کریں گے ۔ اس خطاب کی تیاری کے لیے پاکستان  پیپلزپارٹی کے کارکنان نے چنار ہاؤس سے وزیراعظم ہاؤس تک جانے والے راستوں کو پارٹی کے رنگ برنگے پرچموں سے سجا دیا ہے ۔

راستوں کی تزئین و آرائش میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اور وزیر اعظم آزادکشمیر کی بڑی بڑی تصاویر والے پوسٹرز اور بینرز شامل ہیں ، جو جگہ جگہ لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی توجہ حاصل کی جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبران الیکشن کمیشن کی مشاورت سے چناری بازار کے انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

یاد رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اُمیدوار اسمبلی سردار مختار احمد خان کی دعوت پر چنار ہاؤس تشریف لا رہے ہیں ۔

اس موقع پر پارٹی کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں موجود ہوں گے اور وزیراعظم کے اعزاز میں پُرتپاک استقبال ہو گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی نئی کارروائی، کواڈ کاپٹر گرنے سے3 کم عمر لڑکے شہید، ایک زخمی

Scroll to Top