چناری بازار

ممبران الیکشن کمیشن کی مشاورت سے چناری بازار کے انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان

چناری بازار (کشمیر ڈیجیٹل) ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر/الیکشن کمشنر برائے انتخابات نے ممبران الیکشن کمیشن کی مشاورت سے چناری بازار انجمن تاجران کے انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ انتخابات شفاف ، پُر امن اور منصفانہ انداز میں انعقاد پذیر ہوں گے اور تمام تاجر برادری سے تعاون کی توقع کی جاتی ہے ۔

شیڈول کے مطابق اُمیدواران اپنے کاغذاتِ نامزدگی 15 دسمبر 2025 کو جمع  کروائیں گے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور درستگی کے مراحل 16 دسمبر 2025 کو مکمل ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چہرے نہیں نظام بدلنے آئے ہیں ، وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور

اس دوران کسی بھی اُمیدوار کا اعتراض یا کاغذات کی واپسی کا عمل 17 دسمبر 2025، شام 4 بجے تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

انتخابی نشان کے ساتھ اُمیدواران کی حتمی فہرست 18 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی تاکہ تمام اُمیدوار اور تاجر برادری کو آگاہ کیا جا سکے ۔

پولنگ 24 دسمبر 2025 کو جناح ریسٹ ہاؤس ، چناری میں صبح 8:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے پنجاب بدل دیا، آزاد کشمیر بھی ترقی کی راہ پر آئے گا، مشتاق منہاس

کاغذات اور فیس جمع کروانے کا تمام عمل ضلع کونسل جہلم ویلی کے دفتر میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور چیف آفیسر ضلع کونسل کے زیر نگرانی مکمل ہوگا ۔

الیکشن کمشنر نے ممبران الیکشن کمیشن اور تاجر نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مراحل میں تعاون کریں اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ۔

الیکشن کمشنر نے اُمید ظاہر کی کہ تاجر برادری بھی بھرپور شرکت کرے گی اور انجمن تاجران کے انتخابات کو ایک مثالی اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری، روس نے اسکالرشپس کی تعداد تین گنا بڑھا دی

Scroll to Top