کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کاکھوئی رٹہ میں بڑا اجتماع منعقد ہوا، کوآرڈی نیٹر وزیراعظم پاکستان یوتھ ونگ پروگرام کی ہیلی کاپٹر پر آمد کارکنان مسلم لیگ ن نے کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس ، سابق اُمیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر وقاص رزاق چوہدری اور دیگر بھی تھے ۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب میں راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہوائی اعلانات کر رہی ہے ان کے ہوائی اعلانات کیلئے آزادکشمیر کا چالیس سال کا بجٹ درکار ہو گا ۔
انوار حکومت سے اتحاد سے ن لیگ کو نقصان ہوا انوار حکومت کیخلاف اس لیے ووٹ دیا کہ انہیں اتارتے کیسے، ہم اب عوام کیلئے منشور کمیٹی کے چیئرمین راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں عوامی منشور لارہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس،تعاون کی یقین دھانی
نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضوں کے لیے وفاقی حکومت یوتھ پروگرام لارہی ہے اس کا طریقہ کار آسان بنا رہے ہیں ، آزادکشمیر کا معاشرہ مسلم لیگ ن کا منتظر ہے ۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ نوجوان قائد ایاز احمد خان کے ہاتھ مضبوط کریں آ پ کے کام ہوں گے ، آزادکشمیر میں جعلی ایڈہاک تقرریاں، جعلی منصوبہ جات دیئے جا رہے ہیں ان کا سدباب کریں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کا نقشہ تبدیل کر دیا ہے آزادکشمیر میں بھی ایسا ہی تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں آپ کا فرض بنتا ہے آپ پہرا دیں، ترقی کا پہیہ دوبارہ چلے گا ۔
حکومت آزادکشمیر کی پھرتیاں ، ٹک ٹاک کے بہکاوے میں نہ آئیں انہوں نے درخواستیں کر کے چھ مہینے لیے ہیں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن مسلم لیگ ن کے لیے مڈٹرم الیکشن ہوں گے ۔




