ٹیکنیکل ٹیم کا گریڈاسٹیشن سائٹ کا دورہ،حفاظتی اقدامات کا جائزہ

حویلی فارورڈ کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) 132 کے وی گرڈ اسٹیشن حویلی کہوٹہ کا ٹیکنیکل ٹیم کا سائٹ کا دورہ ۔

حویلی کہوٹہ میں مجوزہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام کے سلسلے میں تکنیکی ٹیم نے سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کاایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ بندی کروانے کا دعویٰ

دورے کے دوران زمین کی دستیابی، تکنیکی تقاضوں، رسائی راستوں، حفاظتی اقدامات اور مستقبل کی توسیع کے امکانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیشنل گیمزاختتامی تقریب:چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بلاول بھٹو مہمان خصوصی

ٹیم نے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب سے متعلق ابتدائی سروے مکمل کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔مقامی انتظامیہ اور عوام نے اس اہم منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے دیرینہ بجلی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی استحکام کونقصان پہنچانے والی قوتوں سے نمٹنےکیلئے تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اس موقع پر بتایا گیا کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے قیام سے حویلی کہوٹہ اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی۔۔

Scroll to Top