مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کل سے 15 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی اپنے آپ کو وزیراعظم نہ سمجھے ،فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،نوازشریف
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے خطے کو متاثر کرے گا، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت نے اردلی الاؤنس وفاق کے برابر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، سیاحوں اور مسافر پہاڑی علاقوں میں سفر میں احتیاط کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشت گردی کا نیا خطرہ ، عالمی برادری کردار ادا کرے : وزیر اعظم شہباز شریف
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری اور جی بی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، خان پور ہزارہ اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش ہوئی، لاہور میں بادل برسنے کا بھی امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08، اسکردومنفی07، گلگت ،گوپس اور بگروٹ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔




