میرپور بورڈ پیپر مارکنگ سکینڈل، انکوائری کمیٹی نے انتظامیہ کو کلین چٹ دیدی

مظفرآباد:آزادکشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن میرپور کی جانب سے پیپر مارکنگ سکینڈل میں نمبروں میں فرق کے باوجود انکوائری کمیٹی نے بورڈانتظامیہ کو کلین چٹ دیدی ہے۔

میرپور بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹر میڈیٹ سال اول فرسٹ اینول 2025ء کے نتائج کا اعلان 31 اکتوبر 2025 کو کیا جس پرسوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے تھے جس پر نانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی نے مورخہ 6 تا 8 نومبر 2025 تک رینڈم سیمپلنگ فارمولے کے تحت حصہ انشائیہ سکین شدہ جوابی کاپیوں کی MOCK مارکنگ کر کے رپورٹ جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی :میرپور بورڈ ای مارکنگ کیخلاف طلباء سڑکوں پرآگئے

مورخہ 11نومبر2025کو مجاز اتھارٹی بورڈ کے حکم پر لوکل جانچ پڑتال کمیٹی کی مارک شدہ جوابی کاپیوں اور مزید چند ایک جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کروائی گئی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

مجاز اتھارٹی نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو مراسلہ برائے جانچ پڑتال ای۔ مارکنگ تحریر کیا۔

فیڈرل بورڈ نے اپنی کمیٹی سے مورخہ 11 تا 12 نومبر 2025 ء کو انہی جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کروائی اور 12نومبر 2025 کو فیڈرل بورڈ کی طرف سے مارکنگ کے معیار کے متعلق رپورٹ بورڈ ہذا کو ارسال کی گئی اور مارکنگ کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔

مارکنگ کے معیار کا موازنہ تشکیل شدہ کمیٹی آزادکشمیر بورڈ اور فیڈرل بورڈ کمیٹی اسلام آباد کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹرسائنس اور انگریزی کی جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں فریق منفی5اورپلس5آیا جو نارمل ہے اور کمیٹیوں نے بھی اسے نارمل قرار دیا ہے۔

انگریزی کی مارکنگ کو دونوں کمیٹیوں نے نرم (Lenient) اور Generosity Based قرار دیا۔

بورڈ کے مطابق OMR ریڈنگ میں طلبہ کی طرف سے غلط دریژن اور درست بیل Fill نہ کرنے پر ری چیکنگ کے دوران معاملہ یکسو کیا جا چکا ہے۔

معزز عدالت العظمی کے مطابق تعلیمی بورڈ میر پور کو فیڈرل بورڈ اسلام آباد کومن ومن فالو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپروں کی ای مارکنگ، میرپور بورڈ نے ہونہار طالبعلم کی جان لے لی

اس ضمن میں آزادکشمیر بورڈ اور فیڈرل بورڈ کے درمیان ٹیکنالوجی اور امتحانی مارکنگ پر وسیجر کے ایکسچینج کے ضمن میں ایک معاہدہ بہت جلد طے پانے والا ہے۔

تعلیمی بورڈ میر پور اپنے طلباء و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق بہترین نتائج فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ میرپور بورڈ کے نتائج آنے پر ضلع جہلم ویلی میں ایک طالبعلم نے خودکشی کر لی تھی جو کہ میٹرک میں پوزیشن ہولڈر تھا لیکن انٹرمیڈیٹ میں اس کی سپلی آئی تھی جبکہ کئی دیگر طلبہ کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

جوابی کاپیوں میں فرق آنے کے باوجود پیپر مارکنگ کو کیسے درست قرار دیا گیا ہے یہ سوالیہ نشان ہے اور خودکشی کرنیوالے طالبعلم کے پیپرز سے متعلق بورڈ نے کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

Scroll to Top